آصف علی زرداری کا دورہ لیاری پارٹی کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کرداراداکرے گا، محمدشریف بلوچ

منگل 31 مارچ 2015 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پی ایس 111کے صدر محمدشریف بلوچ نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دورہء لیاری کے اعلان کو لیاری میں پارٹی کو مزید مستحکم کرنے میں بڑااہم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ لیاری سے منتخب نمائندوں کی شب وروزکی محنتوں سے لیاری کے پارٹی کارکنان اپنے مسائل کے حل کی وجہ سے بہت راحت محسوس کررہے ہیں اور کارکنان کے منتخب نمائندوں کے دفاتر اور پارٹی آفس میں آپس کی ملاقاتوں سے پارٹی بھی مضبوط ،مستحکم اور روزبروز اپنی پرانے روپ میں نظرآرہی ہے، محترم آصف علی زرداری اور دیگر قائدین کے لیاری آمد کا کارکنان بڑی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں، اب انشاء اللہ بہت جلدلیاری ترقی یافتہ ، تعلیم یافتہ اور برسرروزگار نوجوانوں کا اور سچے اسپورٹس مینوں کا علاقہ کہلائے گا۔

متعلقہ عنوان :