نارنگ منڈی میں طالب نے غربت کے باعث روزگارنہ ملنے پرگندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کرزندگی کاخاتمہ کرلیا

منگل 31 مارچ 2015 21:47

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء )نارنگ منڈی کے محلہ مسلم پارک میں گیارہویں جماعت کے طالب علم عمرفاروق ملک نے غربت کے باعث روزگارنہ ملنے پرگندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کرزندگی کاخاتمہ کرلیاوالدین پرغشی طاری ماں ذہنی توازن کھو بیٹھی۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ متوفی غربت کے باعث روزگارکی تلاش میں تھااورگھریلوتنگدستی کے باعث وہ دلبرداشتہ ہوگیااورگندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں اورنارنگ ہسپتال میں دم توڑگیا۔