وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں پاکستانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 21:43

وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں پاکستانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ پاکستان کا اعلی سطحی وفد وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں سعودی عرب پہنچ گیا ہے جہاں سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان کی جانب سے وفد کا استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

یمن کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ بات چیت کے غرض سےپاکستان کا وفد آج سعودی عرب روانہ ہوا تھا ۔ پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور فوج کے اعلی افسران شامل ہیں۔پاکستانی وفد سعودی حکام سے یمن کے معاملے پر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا۔