سندھ نے چودہویں قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ 2015 جیت لی،فاینل میں آرمی کو شکست

منگل 31 مارچ 2015 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں ہونے والی چودہویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ 2015 سندھ نے سخت مقابلے کو بعد جیت لی۔ فائنل میں سندھ نے آرمی کو شکست 27 کے مقابلے 28 گولوں سے شکست دے کر قومی چیمپین ہونے کا اعزاز بر قرار رکھا۔ سندھ کی طرف سے قرة العین ، عمامہ قادری، حنا رفیق، نایاب ، حمیرافاطمہ، کاشیہ اور یسرا نے نمایاں کھیل پیش کیا۔

تیسری پوزیشن کا میچ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا جسے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 7کے مقابلے 26 گولوں سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس طرح سندھ نے پہلی، آرمی نے دوسری، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تیسری ، پنجاب نے چوتھی، واپڈا نے پانچویں، کے پی کے نے چھٹی، اسلام آباد نے ساتویں، فاٹا نے آٹھویں اور اے جے کے نے نویں پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ان میچوں کو خالد پرویز، مقبول احمد، یاسرجاوید، انوار احمد، شاہد امین، ارشد خان، شاریہ یوسف، عظمہ وقار، مدرہ ہمدانی، عدنان غوری، فرحان علی، محمد ریاض اور سہیل احمدان میچوں کو سپروائزکیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سید شہریار علی صدر پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافی، سرٹیفیکٹ، شیلڈ اور دیگر انعامات تقسیم کئیے۔

اس کے علا وہ سید شہریار علی صدر پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی سندھ ٹیم کو پچاس ہزار، دوسری پوزیشن حصل کرنے والی آرمی ٹیم کو تیس ہزار اور تیسری پوزیسن حاصل کرنے والی ٹیم ہائر ایجوکیشن کمیشن بیس ہزار روپے انعامات دئیے۔ اس چیمپین شپ میں آل اسٹار پلےئر کا انتخاب کیا گیا اور ان کو ایوارڈ بھی دیا گیاان میں عائشہ دلشاد(آرمی)، عمامہ قادری( سندھ)، قرةالعین (سندھ)، نمرا (آرمی)، نایاب(سندھ)، معصوم (آرمی)، حنا رفیق(سندھ)، سمیہ(ہائر ایجوکیشن کمیشن) شامل ہیں۔

اس موقع پر ملک سمعین خان ، مدثر آرائیں، محمد رضوان، سید توقیر احمد ،محمد ریاض و دیگر بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ سندھ کی خواتین نیٹ بال ٹیم کو قومی نیٹ بال چیمپین شپ کے لئے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سندھ نے کسی قسم کی مالی معاونت اور کوئی بھی سہولت مہیا نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :