ایک شام جاپانی کے نام ہفتے کونارتھ کراچی میں ہوگی،

معروف شخصیت علی محمدجاپانی کے اعزازمیں منعقدہ شومیں کراچی کی اہم شخصیات شریک ہوں گی

منگل 31 مارچ 2015 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) آرگنائزرسلمان خان اور ملک محمدعلی کی جانب سے فیملی میوزیکل شو"ایک شام جاپانی کے نام "ہفتہ 4جنوری کو رات 9:00بجے نارتھ کراچی کے الحمدلان میں ہوگا،معروف شخصیت علی محمدجاپانی کے اعزازمیں منعقدہ اس شومیں چودھری افضل، ملک جاوید، علیم علوی، ندیم ایڈوکیٹ، امیرامام،محمدتوقیر، جاوید قریشی،دانش قادری سمیت کراچی کی اہم شخصیات شریک ہوں گی،جبکہ ممتازومعروف فنکارعامر ریمبو، انعم، اسلام شاہ، یونس جانی، گلزارچانڈیو،رابعہ علی، رداخان، مونارانا، صائمہ علی، عائشہ ناز، سمیرصنم، عمردانش، مہک، مدیحہ شاہ، وفاعلی گروپ، نمراشکیل، خالدببلو، شمع نجمی، میراجبارودیگر آرٹسٹ پرفارم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :