Live Updates

کراچی کے شہریوں کو ایم کیو ایم کی دہشت سے آزاد کروائیں گے : عمران خان

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 21:33

کراچی کے شہریوں کو ایم کیو ایم کی دہشت سے آزاد کروائیں گے : عمران خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جناح گراوَنڈ عزیز آباد میں متحدہ قومی موونٹ کے کارکنان کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل اور کارکنان پر حملہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کو اپنے ووٹرز کھو جانے اور شکست کا خوف لاحق ہو گیا ہے۔ جناح گراوَنڈ میں الطاف حسین اور انکے غنڈوں کی حرکتوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، الطاف حسین اور انکی جماعت ہٹلر کے نقش قدم پر گامزن ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متحدہ کی غنڈہ گردی انہیں اور کارکنان کو خوفزدہ نہیں کرسکتی، تحریک انصاف ہی کراچی کے عوام کو متحدہ کی دہشت گردی سے آزاد کروائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات