پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کمیٹیاں قائم کر دیں

منگل 31 مارچ 2015 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے اہم رہنماؤں کا ایک اجلاس پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں آئندہ ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور ان انتخابات کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جن میں 1 کنٹوٹمنٹ بورڈ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے کراچی کی سطح پرراشد ربانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شاہ جہاں خان اور ذوالفقار قائم خانی شامل ہیں کمیٹی میں ہر ضلع سے پارٹی کا ایک ایک نمائندہ ہوگاجسے ضلعی صدر نامزد کرینگے۔

2۔بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے منشور کی تیاری کے لئے لال بخش بھٹو کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ۔

(جاری ہے)

3۔نئی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن /ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کیلئے لال بخش بھٹو کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جس میں ہر ضلعی سے ایک نمائندہ شامل ہوگا جنہیں ضلعی صدر نامزد کرینگے۔4۔ بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پولنگ ایجنٹس کی تربیت کے لئے لطیف آرائیں کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ۔

5۔قاضی بشیر کی سربراہی میں ایک لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دی گئی جو امیدواروں کے نامزدگی فارم وغیرہ بھرنے اور جمع کرنے میں مدد کریگی‘قاضی بشیر ایڈوکیٹ ہر ضلع سے ایک وکیل نامزد کرینگے۔6۔ بلدیاتی الیکشن چونکہ سیاسی بنیاد پر منعقد کروائے جارہے ہیں لہذا بلدیاتی الیکشن کی بھرپور میڈیا مہم چلائی جائیگی جس کے لئے پی پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ لطیف مغل کمیٹی کے ممبر ہونگے۔7۔ ووٹر لسٹوں میں نئے ووٹروں کے اندراج کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر حاجی مظفر علی شجرہ کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں ہر ضلع سے ایک نمائندہ شامل ہوگا جسے ضلع کا صدر نامزد کریگا ۔