این اے 128 اور پی پی 160 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم

منگل 31 مارچ 2015 21:22

این اے 128 اور پی پی 160 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل لاہور نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 128 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل لاہورکے جج کاظم علی ملک نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت الیکشن ٹربیونل کے روبرو تحریک انصاف کے کرامت کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ عام انتخابات میں این اے 128 میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی جبکہ پولنگ اسٹشنز کے نتائج تبدیل کیے گئے جس کے نتیجہ میں مسلم لیگ (ن)کے افضل کھوکھر کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ پی پی 160 میں دھاندلی کر کے (ن) لیگ کے سیف الملکوک کھوکھر کامیاب ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل کے روبرو افضل کھوکھر اور سیف الملکوک کھوکھر کے وکلا نے ان درخواستیں کی مخالفت کی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد این اے 128 اور پی پی 160 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دیدیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :