وعدہ خلا فیاں اور ڈنگ ٹپاوٴ پالیسی پنجاب حکو مت کی پہچا ن بن چکی ، کو ئی محکمہ بھی حکومت ِپنجا ب کے شر سے محفوظ نہیں ‘ میا ں محمود الرشید ،

ینگ ڈاکٹر ز ایک بار پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو چکے ،بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ‘ اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی

منگل 31 مارچ 2015 21:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ حکمران ”کمیشن “کے بغیر کوئی کام نہیں کر نا چاہتے اسی لیے شاید ینگ ڈاکٹر ز کے مسائل بھی حل کر نے کو تیار نہیں ہیں ‘وعدہ خلا فیاں اور ڈنگ ٹپاوٴ پالیسی پنجاب حکو مت کی پہچا ن بن چکی ہے‘(ن) لیگ ینگ ڈاکٹرز کو احتجاج پر مجبور کر نے کی بجائے ان سے کیے جانیوالے وعدوں کو فوری طور پر پورا کر ے ورنہ حکمرانوں کی بے حسی انکو لے ڈوبے گی ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید نے کہا کہ پنجا ب میں کو ئی محکمہ بھی حکومت ِپنجا ب کے شر سے محفوظ نہیں ہے ینگ ڈاکٹرز، کلر کس ، نابینا افراد ،کسان ، پیرا میڈ یکل سٹا ف ، لیڈ ی ہیلتھ ورکرز ، واپڈا ملازمین سمیت دیگر محکموں کے ملا زمین آئے روز اپنے مطالبہ کے حق کیلئے پنجا ب کے حکمرانو ں کے خلا ف سڑکو ں پر احتجا ج کر تے رہتے ہیں ، (ن) لیگ کو اپنا سیاسی انداز تبدیل کر نا ہو گا ورنہ وہ وقت دور نہیں جب پو ری قوم حکمرانوں اور انکی نااہلیوں کے خلاف سڑکوں پر ہونگے اور حکمرانوں کو بھاگنے کا بھی موقعہ نہیں ملے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹر ز سے سروس سڑکچر کا وعدہ کیا تھا جو پور ا نہیں کیا ، گزشتہ کئی سالوں سے ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر احتجاج اور ہڑ تالیں کر رہے ہیں مگر ان کی بات کوئی بھی سننے کو تیار نہیں اور وزیر اعلی پنجاب نے بھی ینگ ڈاکٹر ز سے جو بھی وعدے کیے انکو آج تک پو را نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے ینگ ڈاکٹر ز ایک بار پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو چکے ہیں مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی وقت آگیا ہے کہ حکمران اپنی بے حسی کو ختم کر یں اور صوبے میں بیڈ گورننس کی بجائے گورننس قائم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :