سانحہ ماڈل ٹاؤن کے عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت تین اپریل تک ملتوی

منگل 31 مارچ 2015 21:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت تین اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ فاضل بنچ نے درخواست گزاروں کے وکیل آفتاب باجوہ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر کیس کی مزید سماعت 3اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :