چیئرمین پی سی بی شہریار خاں اور نجم سیٹھی کی برطرفیوں کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
منگل 31 مارچ 2015 21:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے سیاسی بنیادوں پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے پر چیئرمین پی سی بی شہریار خاں اور نجم سیٹھی کی برطرفیوں کیلئے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
(جاری ہے)
درخواست گزار رضوان گل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کامیرٹ کی بجائے سیاسی بنیادوں پر چنا ؤ کیا گیا جس کی وجہ سے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سامنے آئی اورکھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی سے قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔
عدالت سے استدعا ہے کہ ٹیم کا سیاسی بنیادوں پر انتخاب کرنے پر شہریار خان اور نجم سیٹھی کو برطرف کرنے کے احکامات صارد کئے جائیں ۔ سماعت کے دوران بورڈ کے تفضل رضوی نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوامی شکایات کی سماعت کیلئے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع ہی نہیں جس پر عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر کے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.