جماعت اسلامی لاہور کا 3اپریل سے رابطہ عوام مہم شروع کرنے کا اعلان ،

لاہور شہر کے اہم چوراہوں اور مقامات پر دعوتی کیمپ لگائے جائیں گے ‘میاں مقصود احمد

منگل 31 مارچ 2015 21:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات ، ملک و ملت کو لاحق شدید خطرات، دہشت گردی اور غیر ملکی مداخلت کے عفریت ، مہنگائی اور بد امنی، عریانی و فحاشی کے سیلاب اور قیام پاکستان کے مقاصد سے روگردانی کے تناظر میں ہر گھر میں پہنچ کر خلق خدا پر یہ واضح کیا جائے گا کہ خدا سے بغاوت و نا فرمانی کی وجہ سے یہ ساری فصل خود ہماری کاشت کر دہ ہے۔

اگر آج ہی ہم ایک صالح اور دیانت دار قیادت کی ضرورت کا احساس کر کے اپنی سوچ و عمل میں تبدیلی پیدا کر لیں تو حالات تبدیل ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا اسی حوالے سے جماعت اسلامی لاہور نے 3اپریل سے 15اپریل تک عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس مہم کے انچارج نائب امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ارکان و کارکنان روزانہ متعین وقت دینے ہر گھر اور کاروباری مراکز اور یونین کونسل میں قائم اداروں تک پہنچنے کے لئے منصوبہ بندی کریں اور جماعت اسلامی کی بنیادی دعوت لوگوں کے سامنے پیش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے اسلامیان پاکستان سے موثر رابطہ اور وطن عزیز کو ددرپیش مسائل کے گرداب سے نکالنے کا جماعت کا لائحہ عمل اورامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے اعلان کردہ عوامی ایجنڈے کو رابطہ مہم کے ذریعے عوام تک پہنچائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :