کوئٹہ، دو سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں نہیں لایا جا سکا

منگل 31 مارچ 2015 20:59

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں تقریبا ً دو سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود سٹینڈک کے چیئرمینوں کا اعلان نہیں ہوسکا ۔ جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بلوچستان کے مخلوط حکومت اندرونی خانہ اختلافات موجود ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے بعد بلوچستان صوبائی اسمبلی کے بننے کے بعد قانونی اور آئینی طورپر سٹینڈنگ کمیٹیوں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوجانا چاہئے تھا مگر مخلوط حکومت میں بعض امور پر اختلافات پائے جاتے ہیں مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق میں کافی عرصے سے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے اور اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ کیا ہوا ہے ۔

جس کی وجہ سے ابھی تک سٹینڈنگ کمیٹیوں چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں نہیں لایا جاسکتا وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ریکوڈک کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے بیرون ملک میں موجود ہے جبکہ بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جالاوان اور سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نجی دورے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ابھی تک اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں نہیں لایا جاسکا ہے۔ توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نواب ثناء اللہ خان زہری کی پاکستان آمد کے بعد صوبائی اسمبلی میں سٹیڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں لایا جاسکتے۔