کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹارگٹ کلر بلال عرف چنگاری کو10دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

منگل 31 مارچ 2015 20:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیریل ٹارگٹ کلر بلال عرف چنگاری کو10دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا نیو کراچی پولیس نے ملزم بلال قریشی عرف چنگاری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا پولیس کے مطابق ملزم قتل کی28 وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے اس کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم کو چودہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :