غوث علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف انتخابی عذر داری کے الیکشن کمشنر کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 31 مارچ 2015 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) غوث علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کیخلاف انتخابی عذر داری کے الیکشن کمشنر کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے فیصلے کیخلاف 7 اپریل تک حکم امتناع جاری کردیاسندھ ہائی کورٹ میں اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن ٹریبونل ختم ہونے کے بعد اسلام آباد الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف انتخابی عذر داری کی سماعت حیدرآباد الیکشن ٹریبونل میں چلانے کا حکم دیا تھا جسے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا،درخواست کی سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ پہلے بھی حکم جاری کرچکی ہے کہ الیکشن کمیشن کا قیام ہی اس کا فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے الیکشن کمشنر کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل 7 اپریل تک انتخابی عذرداری کی سماعت نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :