سعودی عرب کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے : امیر جماعت اسلامی سراج الحق

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 20:54

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے تحفظ کی ذمہ داری ہم سب پر فائض ہے تاہم کوشش کی جائے کہ یمن جنگ جلد از جلد ختم کرکے مسئلہ حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کا تحفظ کرنا تمام مسلمانوں پر فرض ہے اس لیے کوشش کی جائے کہ جنگ نہ ہوں ۔انہوں نے او آئی سی اور اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ یمن میں جاری جنگ کو جلد از جلد رکوانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے کیونکہ جنگ میں کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔