سندھ ہائیکورٹ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران میں25,25 لاکھ روپے تقسیم کرنے کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

منگل 31 مارچ 2015 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے اعلی افسران میں25,25 لاکھ روپے تقسیم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقن کو23اپریل تک کے لیے نوٹس جاری کردیئے سندھ ہائی کورٹ میں محمد حیسن نے درخواست دائر کی ہے کہ ریوارڈ کی رقم ان افسران کو ملنا تھی جنہوں نے زیادہ سے زیادہ ریکوری کی یا منشیات پکڑی اس مقصد کے لیے 9کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی تھی لیکن ریوارڈ کی رقم ان کو افسران کو دی جارہی ہے جن کا فیلڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے اس عمل سے نہ صرف فیلڈ میں کام کرنے والے افسران کی حق تلفی ہورہی ہے بلکہ یہ قواعد اور ضوابظ کے خلاف بھی ہے درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

متعلقہ عنوان :