کراچی، سپریم کورٹ نے ریاض مسان کیس میں حکومت کی اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کردی

منگل 31 مارچ 2015 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے ریاض مسان کیس میں حکومت کی اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کردی سپریم کورٹ میں ریاض مسان کیس کی سماعت جسٹس انور طہیر جمالی اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی ریاض مسان کیس میں عدالت نے ان فسران کی فہرست طلب کی جن کو بغیر امتحانات پاس کیے ترقی دی گئی تھی جس کے بعد حکومت کی جانب سے ان افسران کی فہرست عدالت میں پیش کی گئی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورت انیس سو چھیانوے کے فیصلے کی خلاف ورزی کررہی ہے جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے دوران سماعت عدالت حکومت نے اپنی اپیل واپس لینے کی اسردا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا آئیندہ سماعت پر حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی فہرست کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :