سندھ ہائی کورٹ نے مختیار کار اور اسسٹنٹ کمشنر کے امتحانات کے حوالے سے دائر درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ کوطلب کرلیا

منگل 31 مارچ 2015 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے 182 مختیار کار اور اسسٹنٹ کمشنر کے امتحانات کے حوالے سے دائر درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، چیئرمین پبلک سروس کمیشن اور دیگر فریقین کو طلب کرلیاسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی عدالت میں امیدوار پرویز نزیر نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ دسمبر 2014ء میں سندھ حکومت کی جانب سے مختیار کار اور اسسٹنٹ کمشنر کی خالی سیٹوں پر اشتہار دیا گیا تھا اور ٹیسٹ انٹری فارم کی 1000 روپے فیس رکھی گئی تھی، جس میں متعدد افراد نے شرکت کی، لیکن جس دن ٹیسٹ تھا اس دن ٹیسٹ سے پہلے امیدواروں کا اسکریننگ ٹیسٹ کیا گیا اور متعدد امیدواروں کو اسی میں ہی فیل کردیا گیا، جبکہ ٹیسٹ نہیں لیا گیا، عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ، چیئرمین پبلک سروس کمیشن اور دیگر فریقین کو 7 اپریل تک طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :