Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل اور عارف علوی جناح گراوَنڈ واقع کا مقدمہ درج کروانے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ جناح گراوَنڈ عزیز آباد میں متحدہ قومی موونٹ کے کارکنان کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماء عمران اسماعیل پر حملے کیے جانے کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے تحریک انصاف کا وفد ایس ایس پی گلبرگ کے دفتر پہنچا۔

(جاری ہے)

وفد میں عمران اسماعیل اور عارف علوی شامل تھے۔ تحریک انصاف کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کی باقائدہ درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ عارف علوی اور عمران اسماعیل کی جانب سے ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ سے ملاقات بھی کی گئی ہے اور جناح گراوَنڈ میں پیش آنے والے واقع سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات