صوبے میں تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن صوبائی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے،میاں جمشیدالدین،

قبضہ مافیا سے اربوں روپے کی اراضی واگزار کراکر عوام کو آمد روفت کی بہترین سہولتیں فراہم کیں، وزیرایکسائز خیبرپختونخوا

منگل 31 مارچ 2015 20:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ کے صدر میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم عوام کو زندگی کے ہر شعبے میں سہولت فراہم کریں اورعوام عملی طورپرمثبت تبدیلی محسوس کریں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں تجاوزات ختم کرنے کے لئے جاری کامیاب آپریشن موجودہ صوبائی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے جبکہ حکومت کے اس اقدام کو عوام کی بھرپور پذیرآئی حاصل ہوئی اس سے نہ صرف قبضہ مافیا سے اربوں روپوں کی قیمتی اراضی واگزار کروائی گئی بلکہ عوام کو آمد روفت کے سلسلے میں درپیش مشکلات میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاخوف و خطر جاری رہے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض سیاسی پارٹیاں زبانی جمع خرچ پر اپنی سیاسی دکان چمکا رہی ہیں،جن کے مقابلے میں پی ٹی آئی عملی کام کر کے عوامی مشکلات ختم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے یہی وجہ ہے کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ پی ٹی آئی میں جوق درجوق شامل ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :