آئی جی خیبرپختونخوا نے ایک اے ایس پی ، ایک ڈی ایس پی اور تین انسپکٹروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

منگل 31 مارچ 2015 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات ایک اے ایس پی ، ایک ڈی ایس پی اور تین انسپکٹروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے علامیوں کے مطابق اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز صوابی میاں محمد ممتاز مانیکا کوتبدیل کرکے سب ڈویژنل پولیس آفیسر گلبہار سی سی پی پشاور، سب ڈویژنل پولیس آفیسر ٹل ضلع ہنگو محمد اشرف کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل پولیس آفیسر بانڈہ داؤد شاہ ضلع کرک، ایس ایچ اُو پولیس اسٹیشن تہکال انسپکٹر محمد یاسین خان کو تبدیل کرکے قائمقام سب ڈویژنل پولیس آفیسر صدر سرکل سی سی پی پشاور، قائمقام سب ڈویژنل پولیس آفیسر صدر سرکل سی سی پی پشاور انسپکٹر عابد الرحمان کو تبدیل کرکے قائمقام سب ڈویژنل پولیس آفیسر چمکنی سی سی پی پشاوراور انسپکٹر عمردراز خان انوسٹی گیشن یونٹ ڈی آئی خان کو تبدیل کرکے قائمقام سب ڈویژنل پولیس آفیسرصدر ڈی آئی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ اعلامیے فوری طور پر نافذ العمل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :