پشاور،نوجوان بہتر تعلیم و تربیت سے خود کو لیس کرکے عملی زندگی میں موئثر کردار ادا کریں،مظفرسید ایڈووکیٹ

منگل 31 مارچ 2015 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) خیبر پختونخواکے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بہتر تعلیم و تربیت سے خود کو لیس کرکے عملی زندگی میں موئثر کردار ادا کرنے اور ملک کو بہتر قیادت فراہم کرنے کیلئے خود کو تیار کریں۔وہ منگل کے روز سعد بن معاز انٹرنیشنل سکول، سردار گڑھی پشاور میں یوم والدین کی تقریب سے حطاب کر رہے تھے ۔

تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر نورالحق ، سکول کے پرنسپل رشید احمد صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ سابق ایم این اے ہارون اارشید بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب میں طلباء ، اساتذہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور طالبات کو انعامات دےئے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر حزانہ نے سکول کے تعلیمی اور تربیتی ماحول کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ ادارہ طلباء کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں عصری تعلیم کے ساتھ طلباء کی اخلاقی تربیت کو بھی ناگزر قرار دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نئی نسل سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں کونکہ نئی نسل باصلاحیت اور ہونہار ہے اور وہ ہی اسلامی نظام اور خوشحال معاشرے کے قیام کیلئے بنیادی کردار ادا کرسکتی ہے ۔

انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنے وقت کا بہتر استعمال کرے۔ والدین کے احترام نظم و ضبط اور خدمت خلق کے جزبے سے سرشار ہو کر خود کو مستقبل کیلئے تیار کرے۔ وزیر خزانہ نے بہتر تعلیمی نتائج اور کردارسازی کیلئے طلباء ،اساتزہ اور والدین کے درمیان رابطے کو ناگزیر قرار دیا۔جماعت اسلامی کے امیر پروفیسر ابراہیم خان نے کہا کہ عالمی طاقتیں پراکسی جنگ کے زریعے عالم اسلام کو تعلیم سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ انہی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے ڈرنے کے بجائے خودکو ان سے نمٹنے کیلئے تیار کریں۔

متعلقہ عنوان :