جنڈولہ، نواحی گاؤں گومل میں امن کمیٹی کی گاڑی پر راکٹ حملہ میں کمانڈر جاں بحق ، دورضاکار شدید زخمی

منگل 31 مارچ 2015 19:53

جنڈولہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) نواحی گاؤں گومل میں امن کمیٹی کی گاڑی پر راکٹ حملہ میں کمانڈر جاں بحق جبکہ دورضاکار شدید زخمی،دوگھنٹے تک جاری رہنے والی گھمسان کی لڑائی کے دوران پولیس غائب،واقع کیبعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح امن کمیٹی علاقہ گومل کے کمانڈر شیرپاؤ اپنے دورضاکاروں کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ گومل میں نہر کے قریب تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلحہ افراد نے گاڑی پر راکٹ پر حملے کے بعد گاڑی پر فائرنگ شروع کردی،دونوں جانب سے ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ،جس میں علاقہ گومل کے کمانڈر شیرپاؤ ولد شیر افضل قوم محسود موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ گاڑی میں موجود دو رضاکار انور اور وسیم شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک لایا گیا اور بعد میں پھر ڈیرہ اسماعیل خان شفٹ کر دیا گیا،لیکن اس دوران گومل پولیس نے خود کو واقع سے بے خبر کرکے موقع پر کسی قسم کی پہنچنے کی ناکام کوشش بھی نہیں کی،واضح رہے کہ2009میں جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے بعد بندوبستی میں علاقوں شدت پسندوں کی قوت کو ختم کرنے کیلئے حکومت کی حمایت سے امن کمیٹیاں تشکیل دی گئیں تھیں،اب تک امن کمیٹی کے کئی رضاکاروں کو نامعلوم افراد کی جانب سے گولی کا نشانہ بننا پڑا۔

متعلقہ عنوان :