منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہونے والی ماڈل آیان علی 5لاکھ ڈالر کی ملکیت کے حوالے سے تفتیشی اداروں کو مطمئن نہ کر سکی،

بحریہ ٹاؤن نے ماڈل آیان علی کے پلاٹ کے حوالے سے کسی بھی ٹرانزیکشن سے انکار کر دیا ، یف بی آر حکام نے بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا

منگل 31 مارچ 2015 19:22

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہونے والی ماڈل آیان علی 5لاکھ ڈالر کی ملکیت ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہونے والی ماڈل آیان علی 5لاکھ ڈالر کی ملکیت کے حوالے سے تفتیشی اداروں کو مطمئن نہ کر سکی ،بحریہ ٹاؤن نے ماڈل آیان علی کے پلاٹ کے حوالے سے کسی بھی ٹرانزیکشن سے انکار کر دیا ،ایف بی آر حکام نے بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہونے والی ماڈل آیان علی نے عدالت میں یہ بیان جمع کرایا تھا کہ 5لاکھ ڈالر کی رقم پلاٹ فروخت کر کے حاصل کی تھی اور اس سلسلے میں انہوں نے پراپرٹی ڈیلر کے کاغذات بھی جمع کرائے تھے ایف بی آر حکام نے بھی ماڈل آیان علی سے رقم کی ملکیت اور اس پر ادا کی جانے والی ٹیکس سے متعلق تفتیش کی تھی اور اس کے بیان کی روشنی میں ایف بی آرحکام نے کراچی لاہور اور اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کو معلومات فراہم کرنے کیلئے خطوط لکھے تھے ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام آیان علی کے بیان سے مطمئن نہ ہوسکے اور اس بات کی تفتیش کی جارہی کہ رقم سے متعلق میڈیا میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں کہ رقم سابق حکمران جماعت کے اہم سیاسی شخصیت کے بھائی کی ملکیت ہے اور ماڈل آیان علی اس سے قبل بھی کئی بار بیرون ممالک ڈالر لے جاچکی ہیں اس سلسلے میں ایف بی آر حکام نے تفتیش کا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کر دیا ہے ۔

۔۔۔اعجازمحمد

متعلقہ عنوان :