سند ھ حکومت نے سینٹر سلیم مانڈی والا کو قومی مالیاتی کمیشن کا نمائندہ نامزد کر دیا،

کمیشن کا مسودہ صدر مملکت کو منظوری کے لئے ارسال کر دیا گیا کمیشن کا اجلاس صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد جلد ہی بلا یا جائے گا

منگل 31 مارچ 2015 19:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) سند ھ حکومت نے سینٹر سلیم مانڈی والا کو قومی مالیاتی کمیشن کا نمائندہ نامزد کر دیا ،کمیشن کا مسودہ صدر مملکت کو منظوری کے لئے ارسال کر دیا گیا،کمیشن کا اجلاس صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد جلد ہی بلا یا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نے قومی مالیاتی کمیشن کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے سلیم مانڈ ی والا کی نامزدگی کے بعد منظور ی کیلئے مسودہ صدر مملکت کو بھجوا دیا جائے قومی مالیاتی کمیشن کے لئے پنجاب نے عائشہ غوث پاشا خیبر پختونخوا حکومت نے پروفیسر محمد ابراھیم جبکہ بلوچستان حکومت نے قیصر بنگالی کو دو ماہ قبل کمیشن کے ممبران کی حیثیت سے نامزد کر دیا تھا ائین کے آرٹیکل 60کے مطابق صدر مملکت قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا قیام عمل میں لائے گا جس میں فاقی وزیر خزانہ اور چاروں صوبائی وزراء خزانہ کے علاوہ چاروں صوبوں کے ممبران گورنر کے مشورے کے بعد نامزد کئے جا ئیں گے قومی مالیاتی کمیشن کی تکمیل کے بعد اس کا پہلا اجلاس صدر مملکت سے کمیشن کی منظوری کے بعد جلد ہی بلایا جائے گا

متعلقہ عنوان :