Live Updates

سندھ ہائیکورٹ، عمران خان اورعارف علوی کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد

منگل 31 مارچ 2015 19:17

سندھ ہائیکورٹ، عمران خان اورعارف علوی کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعارف علوی کو نااہل قراردینے سے متعلق درخواست مسترد کردی ہے،سندھ ہائیکورٹ میں آڈیولیکس اسکینڈل سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزاررانافیض الحسن نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور عارف کی منظرعام پرآنے والی گفتگو کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے ،درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اور عارف علی درمیان ہوئی گفتگومیں ثابت ہوگیا کہ دونوں رہنما صادق اورامین نہیں رہے،لہذادونوں رہنماوں پرآئین کے آرٹیکل 62 اور63 کے اطلاق ہوتا ہے،عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات