ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی،

فی تولہ سونے کی 47ہزار روپے سے گھٹ کر46ہزار روپے کی سطح پر آگئی

منگل 31 مارچ 2015 19:17

ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ میں سونے کی فی تولہ قیمت47ہزار روپے سے گھٹ کر46ہزار روپے کی سطح پر آگئی ۔ منگل کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں10ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1182 ڈالر پر آ گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور، ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت47ہزار100روپے سے کم ہو کر46ہزار900روپے ہو گئی اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت40ہزار200روپے پر آگئی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 670 روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ۔