کراچی پولیس کی کارروائی ، گینگ وار کے2کارندے اور 4ٹارگٹ کلرز گرفتار، بھاری اسلحہ بر آمد

منگل 31 مارچ 2015 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے2کارندے اور 4ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ سیدپیرمحمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ سے کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 4 ٹارگٹ کلر ز گرفتارکئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان سے 2 کلاشنکوف، ایک رائفل ،5 پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھے۔ملزمان نے41 افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری اور دیگر جرائم کئے۔ملزم محمد ضرغام2006 میں چوہدری اسلم پرحملے میں بھی ملوث رہا۔گرفتار ٹارگٹ کلر دانش، عمران اورندیم پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔دوسری جانب رینجرز نے ملیر آسو گوٹھ میں کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کی نشاندہی پر 3 ایس ایم جی، سینکڑوں راوٴنڈ 2پستول اوردیگراسلحہ برآمد ہواہے۔

متعلقہ عنوان :