کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کو بہتر بنانے سے متعلق حکومت سندھ کی قائم کر دہ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،

جانوروں کی دیکھ بھال ،ان کی غذا اور پنجروں کی حا لت بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ

منگل 31 مارچ 2015 19:14

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کو بہتر بنانے سے متعلق کمشنر کراچی کی سربراہی میں حکومت سندھ کی قائم کر دہ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منگل کو سفاری پارک میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکڑ لو کل گورنمنٹ روبینہ آصف، سینئرڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ری کریشن بلدیہ عظمیٰ کراچی رضا عباس،ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر کے ایڈوائزر محمد معظم خان، کراچی یونیورسٹی کے شعبہ زوولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہیرخان، ایوان صنعت و تجار ت کی مینجنگ کمیٹی کے رکن فیصل مختار ،کمشنر کراچی یوتھ ٹیم کی چیف شازیہ مرزا ، سندھ و ائلڈ لائف ،چڑیا گھر اور سفار ی پارک کے سینئر افسران اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

اجلاس میں چڑیا گھر اور سفار ی پارک میں جانوروں کی دیکھ بھال ،ان کی غذا اور پنجروں کی حا لت بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ جانوروں کی دیکھ بھال، پنجروں کی حالت اور غذا کو بہتر بنا نے کی ضرور ت ہے۔ کمشنرنے کہا کہ جانوروں کی بہتر دیکھ بھا ل کے انتظامات کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرمی کے موسم میں جانوروں کو دھوپ اور گرمی کی شد ت سے بچانے اور ان کی حفاظت کے لئے مو ثر اقدامات کئے جائیں گے۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ جانوروں کی غذا کی کمی دور کر نے اور خوراک کا معیار بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وسائل کی کمی کے پیش نظر اس سلسلہ میں نجی اداروں کا تعاون حا صل کیا جا ئے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سلسلہ میں وفاق ہائے ایوان صنعت و تجار ت ، ایوان صنعت و تجار ت کراچی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتا یا گیا کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک میں نیچرل ہسڑی میوزیم کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں پی سی ون تیا ر کر لیا گیا ہے۔ دونوں میوزیم پر لا گت کا تخمینہ چار کروڑ روپے لگا یا گیا ہے۔ منصوبہ پر پی سی ون منظور ی کے بعد عمل کیا جا ئے گا ۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ چڑیا گھر میں عمودی عمارت میں میوزیم قائم کیا جا ئے گا جبکہ سفاری پارک میں تین ہزار گز کی زمین پر میوزیم کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سفاری پارک اور چڑیا گھر کے ماحول کو جمالیاتی تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے فن و آرٹ کے ممتاز تعلیمی اور تر بیتی ادارے انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کا تعاون حا صل کیا جا ئے گا۔اس سلسلہ میں ڈائریکڑ لو کل گورنمنٹ اور چڑیا گھر اور سفاری پارک کے متعلقہ افسران کے ساتھ تفصیلا ت تیار کی جائیں گی اور انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرٹیکلچرکے ساتھ رابطہ قائم کر کے ان کی تجاویز حا صل کی جائیں گی اور باہمی تعاون سے منصوبہ تیار کیا جا ئے گا۔

کمشنر کراچی یو تھ ٹیم نے بتایا کہ وہ کراچی کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے اشتر اک سے چڑیا گھر اور سفاری پارک کو صاف ستھرا بنانے ، اور لوگوں اور بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر مختلف پروگرام مر تب کئے ہیں۔ جن پرنجی اداروں کے تعاون سے عملد رآمد کیا جا ئے گا اس موقع پر انھوں نے چڑیا گھر آنے والے شائقین اور بچوں کی دلچسپی کے پیش نظر چڑیا گھر کی تاریخ اور جانوروں کے بارے میں معلومات پر مشتمل بروشر بھی تیا رکیا ہے جو کمشنر کراچی یو تھ ٹیم کے رضاکار یا عملہ کے ارکان چڑیا گھر اور سفاری پارک میں تقسیم کریں گے۔

اس بروشر میں بتایا گیا ہے کہ 1838 میں یہ جگہ برطانوی فوجیوں کے لئے تازہ سبزیاں فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جا تی تھی۔ بمبی کی حکومت نے 1881میں کراچی میونسپلٹی کو اس کی ملکیت دی اور اس جگہ وکٹوریہ پارک تعمیر کیا گیا 1890 یہ پارک غیر سرکاری طور پر زولوجیکل گارڈن کے نام سے مو سو م ہوا ۔1934 میں مہاتما گاندہی نے پار ک کا دورہ کیا اورپو دا اگایا۔ انھوں نے کراچی میونسپلٹی کی خو بصورت پارک کی تعمیر پر تعریف کی۔ اس موقع پر پار ک کو غیر سرکاری طور پر گاندھی گارڈ ن کے نام سے مو سوم کیا گیا تاہم پارک کو باضابطہ طور باقاعدہ زولوجیکل گارڈن کی حیثیت 1953 میں حا صل ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :