Live Updates

موجودہ حکومت تعلیم اور صحت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے،جو اساتذہ بہتر کارکردگی کے حامل ہوں گے ان کو مرعات اور ترقی دی جائے گی ،کا م چور اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے لیے محکمہ تعلیم نوشہرہ میں کوئی جگہ نہیں،

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ادریس خٹک کا تقریب سے خطاب

منگل 31 مارچ 2015 19:06

نوشہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ادریس خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم اور صحت پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ جو اساتذہ بہتر کارکردگی کے حامل ہوں گے ان کو مرعات اور ترقی دی جائے گی، کا م چور اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے لیے محکمہ تعلیم نوشہرہ میں کوئی جگہ نہیں ۔ موجودہ حکومت پرائمری سکولوں پر خصوصی توجہ رہی ہے ۔

وہ گورنمنٹ پرائمری سکول تاج کالونی سرکل اکوڑہ خٹک میں غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے نو تعمیر شدہ کمروں کے افتتاح کے موقع پر تقریب کر رہے تھے۔ اس موقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر انعام طورو ، اے ڈی ای او افتخار احمد ، ضیاء الرحمان ، شیر علی خان اورسکول کے ہیڈ ٹیچر رفیق الرحمان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ادریس خٹک نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تعلیمی پالیسی کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکولوں میں چھ کمروں کی تعمیر اور ہر پرائمری سکول میں کم از کم چھ اساتذہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انھوں نے پرائمری اساتذہ پر زوردیا کہ ان پرائمری تعلیم میں ان کاکردار بنیادی ہے۔وہ قوم کے معماروں کو بہتر تعلیم دیں۔ محنت کش اساتذہ اور بہتر تعلیمی نتائج پر اساتذہ کوانعام و اکرام سے نواز جائے گا۔اساتذہ کی ترقی کو بہترنتائج کے ساتھ مربوط کیاگیا ہے۔ کام چور اساتذہ کے لیے سزا کا بھی طریقہ کار موجود ہے۔ان کو خراب کرکاردگی دیکھانے پر سزا دی جائے تاکہ تعلیم میں بہتری ائے۔ اج دینا کی ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے کیونکہ ترقی سڑکیں، عمارات ، پل اور سکولوں کی عمارت تعمیر کرنا سکولوں کی ترقی نہیں بلکہ بہتر تعلیم دینا حقیقی تعلیم ترقی ہے۔اس موقع پر انھوں نے سکول میں دوکمروں کاافتتاح کیا۔ انھوں نے غیر سرکاری تنظیم کی کارکردگی کوبھی سراہا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات