دیر لوئر،ڈینگی وائرس سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے واک کا اہتمام

منگل 31 مارچ 2015 19:05

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء) خطرناک ڈینگی وائرس سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بدھ کی روز ایک واک کا اہتمام کیاگیا جس میں محکمہ صحت لوئر دیرکے اہلکاروں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈینگی وائرس سے بچاوں کی تدابیر درج کی گئی تھیں۔

آگاہی واک ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے شروع ہوا اور تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد سہیل خان اور اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد آیاز خان نے واک کی قیادت کی۔ڈپٹی کمشنر سہیل خان نے ڈینگی وائرس سے آگاہی کے متعلق دکانداروں اور راہ چلتی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو ڈینگی وائرس کے بارے میں آگاہی دی اور ان میں پمپلٹس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد سہیل خان نے بتایا کہ واک کا مقصدعوام میں خطرناک ڈینگی وائرس کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے عوام ڈینگی سے بچاوں سے متعلق محکمہ صحت کی تجویز کردہ ہدایات پر عمل کریں تو ڈینگی وائرس سے بچاوں انتہائی آسان ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کے اندر صاف پانی کے برتنوں کو کھلا نہ چھوڑیں کیونکہ ڈینگی کا لاروا صرف صاف پانی میں پرورش پاتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا خطرہ صبح اور شام کے وقت ذیادہ رہتا ہے اس لئے عوام ان اوقا ت میں خاص احتیاط سے کام لیں۔ ممتا ز عالم دین مولانا نبی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

متعلقہ عنوان :