آصف زرداری نے بلاول ہاوَس کے اطراف سے بیرئیر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 19:04

آصف زرداری نے بلاول ہاوَس کے اطراف سے بیرئیر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)‬‎ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کی جانب سے بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے اطراف سے بیرئیرز ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مابین بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں کراچی میں امن وامان سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ شہر میں رینجرز کی جانب سے بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹائے جانے کی مہم میں تعاون کرتے ہوئے بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سے سکیورٹی بیریئرز ہٹا دیے جائیںذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں امن وامان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سےبلاول ہاؤس کےباہر بیریئرز کی موجودگی پر اور صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے سابق صدر کی رہائشی گاہ کےباہر سے بیریئر نہ ہٹانے کا حکم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے ردعمل میں آصف زرداری نے سکیورٹی خدشات کے باوجود بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر سے بیریئرز ہٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔