کوہاٹ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، خطر ناک راکٹ گولہ ناکارہ بنا دیا گیا، سرچ آپریشن میں بارودی مواد اور اسلحہ و منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد ،2 افغان باشندوں سمیت93 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 31 مارچ 2015 19:04

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء ) کوہاٹ میں تخریب کاری کی ایک اور سازش ناکام بنا کر خطر ناک راکٹ گولہ ناکارہ بنا دیا گیاجبکہ سرچ آپریشن میں بارودی مواد اور اسلحہ و منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد کر کے 2 افغان باشندوں سمیت93 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقہ نصرت خیل میں رات گئے کاروائی کرتے ہوئے ملحقہ پہاڑی درے سے آر پی جی سیون راکٹ کا ایک گولہ برآمد کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔

دریں اثناء پولیس نے شہر اور مضافات کے دیہاتوں میں مڈ نائیٹ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور مختلف شاہراہوں پر مشکوک گاڑیوں اور افراد کی تلاش میں اچانک چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 2افغان باشندوں سمیت 93مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بارودی مواد اور خود کار اسلحہ کی بھاری کھیپ جس میں شامل 2800کریکرز ، 3ایس ایم جی، 4پستول، 2شاٹ گن ،1رائفل اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلعی پولیس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلحہ و منشیات ایکٹ ، رینٹ اینڈ بلڈنگ آرڈیننس، 14فارن ایکٹ اوردفعہ 144ضابطہ فوجداری کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 67مقدمات درج کرکے متعدد ملزمان کو جیل منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :