حکومت قبائلی علاقوں میں ادیبوں اور شاعروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں معاشرے میں جائز مقام دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے،شاعر اور ادیب ،مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کے تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،

مسلم لیگ (ن) فاٹا کے چیف آرگنائزر نظام الد ین خان اور دیگر کامشاعرے سے خطاب

منگل 31 مارچ 2015 19:04

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء ) حکومت قبائلی علاقوں میں ادیبوں اور شاعروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں معاشرے میں جائز مقام دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ شاعر اور ادیب ،مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کے تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، شاعر معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردا ر ادا کریں ۔

ان خیالات کااظہار باجوڑ یون ادبی جر گہ کے زیر اہتمام تحصیل سلارزئی کے علاقے پشت میں منعقد ہ مشاعرے سے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن فاٹا کے چیف آرگنائزر نظام الد ین خان اور دیگر نے خطاب کے دوران کیا ۔ تقر یب سے خطاب کر تیہوئے انور نگار ۔ عبد الحق درد ۔ حسین احمد صادق ۔ باچاذادہ حیران ۔ انور ذادہ گلیار۔ اور دیگر نے کہا کہ معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے اور تعلیم کے اہمیت سمت اہم مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا شاعری کے ذریعے بھرپور کردار اداکرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں اور خصوصاََ باجوڑایجنسی میں ادیبوں اور شاعروں کے حوصلہ افزائی اور انہیں معاشرے میں جائز مقام دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔ شاعر اور ادیب ،مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کے تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ غربت کے باوجود باجوڑ ایجنسی میں نے اپنے شاعری جاری رکھی ہوئی ہیں اور انشاء اللہ مستقبل بھی میں کئی کتابیں شائع کرنے کا ارادہ ہے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے مسلم لیگ ن فاٹا کے چیف آرگنائزر نظام الد ین خان نے کہا کہ شاعر اپنے کلاموں کے زریعے معاشرے میں ہونیوالے غلط کاموں کے نشاندہی کرتے ہیں اور ان کے شاعری آج پورے پختون قوم میں انتہائی مقبول ہوچکی ہے ۔

ا نھوں نے کہاکہ باجوڑایجنسی میں شعراء کا کردار کافی اچھا ہے اور معاشرے میں مظلوم طبقے کی ترجمانی کرتے ہیں ۔ اُ نہوں نے بتایا کہ باجوڑ ایجنسی میں شاعروں کے بھر پور مدد کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :