جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام لاسکتی ہے ،قاری عبد المجید

منگل 31 مارچ 2015 19:01

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام لاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارا امیر جماعت اسلامی باجوڑ ایجنسی قاری عبد المجید نے تاجر برادری صدیق آباد پھاٹک کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ جماعت اسلامی باجوڑ ایجنسی کے پر یس سیکرٹری خلیل الر حمن کے مطابق صدیق اباد پھاٹک بازار کے دوکاداران کا اجلاس ہوا۔

جس میں امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالمجید نے شرکت کی۔اجلاس سے امیرجماعت اسلامی مولانا عبدالمجیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

کہ جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام لاسکتی ہے کیونکہ جماعت اسلامی کے ساتھ صالح قیادت موجود ہے۔اس لیے تاجر براداری سے گزارش ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے ساتھ اسلامی نظام کے نفاذکیلے ساتھ دیجے۔انھوں نے تاجر انصدیق اباد پھاٹک سے کہا کہ بازار میں جوبھی مشکل وقت اتے ہے ۔

جماعت اسلامی باجوڑ ایجنسی نے اُ ن کا مکمل ساتھ دیا ہے ۔ جماعت اسلامی نے بازار کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دیا ۔ جن میں سید جاوید اکبرسبز علی سید رحمان ۔ شاہد اقبال ۔ تاج محمد شاہ ولی خان ۔ لعل بہادر ۔ سادہ گل عمر حسن فضل ھادی جمعہ خان مولوی میر رحمان ۔ مسیح اللہ ۔ اور مولنا محمد ادریس شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :