یونائیٹڈ ایمپلائز یونین میونسپل کمیٹی نوشہرہ کا لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کی کال پر یوم سیاہ اور ہڑتال کی حمایت کا اعلان

منگل 31 مارچ 2015 19:01

نوشہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء ) یونائیٹڈ ایمپلائز یونین میونسپل کمیٹی نوشہرہ امان گڑھ میں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کی کال پر یوم سیاہ اور ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا اس سلسلے میں یونائیٹڈ ایمپلائز یونین میونسپل کمیٹی نوشہرہ امان گڑھ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد ریاض درانی منعقد ہوا اجلاس میں زاہد انور، عابد، امان الله، امجد خان، افتخار احمد، سید حبیب، اعجاز، منیر مسیح، عظمت مسیح، ظفراقبال اور اشرف علی نے شرکت کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری شاہد خان نے اجلاس کا ایجنڈا پڑھ کرسنایا اور تمام عہدیداروں نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کی کال پر یوم سیاہ اور ہڑتال کی مکمل حمایت کی آخر میں صدر محمد ریاض درانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ فیڈریشن کے مطالبات جائز مطالبات ہے اور ہم صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلدیاتی ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے ان کے مطالبات کو منظور کرے۔