معیاری تعلیم پر صرف اشرافیہ کا نہیں پنجاب کے ہر بچے کا حق ہے اور ہمیں یہ حق ان تک پہنچانا ہے ‘ عرفان دولتانہ

منگل 31 مارچ 2015 18:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں گزشتہ سات برس کے دوران پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، تاہم یہ طویل سفر کا آغاز ہے، ابھی ہمیں تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے بہت کچھ کرنا ہے،ایسے بہت سے سکول اب بھی موجود ہیں جہاں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے۔

ہمیں صوبے کے تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم پر صرف اشرافیہ کا ہی حق نہیں اور نہ ہی تعلیم ان کی میراث ہے۔ معیاری تعلیم پر پنجاب کے ہر بچے کا حق ہے اور ہمیں یہ حق ان تک پہنچانا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے پسماندہ ترین علاقوں میں دانش سکولز قائم کرکے معیاری تعلیمی سہولیات کے دروازے غریب خاندانوں میں آنکھ کھولنے والے بچوں کیلئے کھول دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکولز سسٹم پر ایسے افراد تنقید کر تے رہے ہیں جنہوں نے خود پاکستان اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :