محکمہ سوشل ویلفیئر کا سکیورٹی کے لیے سکیورٹی کمپنی سے معاہدہ

منگل 31 مارچ 2015 18:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب محمد یثرب ہنجرانے بتایا ہے کہ صوبہ بھر کے 35اضلاع میں قائم دارا لامانوں میں مقیم خواتین اور بچوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے سکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سکیورٹی کمپنی 24گھنٹے دارالامانوں میں سکیورٹی گارڈز کی خدمات مہیا کریں گی جس سے سکیورٹی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل پر فوری قابو پایا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ یہ کمپنی لاہور میں قائم ہونے والے بیگرز ہوم کے لیے بھی اپنی سکیورٹی خدمات فراہم کرے گی۔