سرگودھا،پٹرول کی قیمتوں اضافے کی خبروں کے بعد پٹرول پمپس مالکان نے پٹرول کی سپلائی بند کردی‘

منگل 31 مارچ 2015 18:55

سرگودھا،پٹرول کی قیمتوں اضافے کی خبروں کے بعد پٹرول پمپس مالکان نے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء ) پٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے 79 پیسے اضافے کی خبروں کے بعد سرگودھا سمیت ملک بھر کے مختلف پٹرول پمپس مالکان نے پٹرول کی سپلائی بند کردی‘ جبکہ متعدد پٹرول پمپس مالکان نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مشینیں خراب ہونے کے بورڈ لگا کر عوام کو پریشان کرنا شروع کردیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے کرنیوالے پٹرول پمپس مالکان کے پمپس سیل کرے جو عوام کیلئے پریشانی کا موجب بن رہے ہیں۔