جناح گراوَنڈ میں پیش آنے والے واقعے کے باعث ایس ایچ او عزیز آباد کو معطل کردیا گیا۔

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)‬‎ جناح گراوَنڈ عزیز آباد میں تحریک انصاف اور متحدہ قومی موونٹ کے کارکنان کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث ایس ایچ او عزیز آباد کو معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس نے جناح گراوَنڈ میں پیش آنے والے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او عزیز آباد عاصم الرحمان کو ڈیوٹی کی ادائیگی میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر معطل کردیا ہے۔ ایس ایچ او عاصم الرحمان کی معطلی کے بعد ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے سلیم قریشی کو ایس ایچ او عزیز آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

جناح گراوَنڈ میں پیش آنے والے واقعے کے باعث ایس ایچ او  عزیز آباد کو ..