قتل و غارت کی سیاست پر ہر گز یقین نہیں رکھتے،  ملک میں امن و امان کی خاطر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ،سراج الحق ،

یہودی لابی اسلامی نظام اور مسلم ممالک کے خلاف کھل کر سامنے آچکی ہے سب کو متحد ہونا ہوگا ،خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکروائے جائیں گے،م کیوایم کوکراچی میں امن کیلئے اپنے مسلح گروہوں کوقانون کے حوالے کردیناچاہیے، سربراہ جماعت اسلامی کی چنیوٹ کے رہنما سے گفتگو

منگل 31 مارچ 2015 18:15

قتل و غارت کی سیاست پر ہر گز یقین نہیں رکھتے،  ملک میں امن و امان کی ..

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ قتل و غارت کی سیاست پر ہر گز بھی یقین نہیں رکھتے امن کے خواہاں ہیں اور ملک میں امن و امان کی خاطر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ہماری جماعت نے اگر اپنا مثبت کردار ادا نہ کیا ہوتا تو آج ملک میں دہشت گرد عناصر کے ساتھ ساتھ سیاسی جنگ اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہو تی یہودی لابی اسلامی نظام اور مسلم ممالک کے خلاف کھل کر سامنے آچکی ہے جس کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مرکزی رہنما ء جماعت اسلامی چنیوٹ چوہدری محمد اسلام ایڈووکیٹ سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کی اہلیہ کی جانب سے آنے والی باتیں بہت ساری پس پشت باتوں کو کھل کر عیاں کر رہی ہیں مگر حکومت ان تمام پہلوؤں پر سنجیدگی سے عمل کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے درمیانی راستے اختیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک سے دہشت گردی،لوٹ مار،کرپٹ مافیاء اور ایسے تمام عناصر کا خاتمہ کرے جو ملک کے امن کو تباہ کرنے کے در پے ہیں انہوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان کے نام کا نعرہ لگانا اور عوام کو اس نعرے کے مطابق انکے حقوق کو تحفظ دینا بہت ضروری ہو چکا اور اس مشن کو آخری دم تک لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کرنامسلم اقوام کی ذمہ داری ہے لیکن سعودی عر ب میں فوج بھیجنے کی بجائے پاکستان اورترکی کوثالثی کاکرداراداکرناچاہیے خلیج میں جنگ مسلط کرنے سے اسرائیل اورامریکہ سمیت یہودی قوتوں کوفائدہ ہوگا،اورانکے اسلحہ وبارودکے کارخانے چلیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ” خوشحال پاکستان “کی پالیسی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ان کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف اورترکی وزیراعظم اہلیت رکھتے ہیں کہ وہ یمن کے مسئلہ کوحل کروانے میں ثالثی کاکرداراداکرے ،انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کے فون ٹیپ کرناغیراخلاقی اقدام ہے،30مئی کوخبیرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکروائے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کوکراچی میں امن کیلئے اپنے مسلح گروہوں کوقانون کے حوالے کردیناچاہیے،تاکہ کراچی میں مستقل امن ممکن ہوسکے،ہم سب خوشحال کراچی کے خواہشمندہیں۔