Live Updates

جناح گراوَنڈ عزیز آباد واقعے کی ایف آئی آر درج کروائی جائے گی: تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسمائیل

muhammad ali محمد علی منگل 31 مارچ 2015 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ‬‎ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسمائیل کی جانب سے کراچی پریس کلب میں متحدہ کا رکنان کی جانب سے کیے گئے حملےکے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی میں خوف کی فضا کو قائم رکھنا چاہتی ہے۔ میڈیا نے دیکھا کہ کیسے متحدہ کے غنڈوں کی جانب سے ان پر اور کارکنان پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہم پر متحدہ کے غنڈوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا اور میری گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے۔ہم نہتے جناح گراوَنڈ کے دورے کے لیے گئے تھے تاہم متحدہ کی جانب سے حملے کی باقائدہ منصوبہ بندی کر کہ ہم پر حملہ کیا گیا۔ عمران اسمائیل کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ کے غنڈوں کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان پر حملہ کرکے زخمی کیے جانے کی ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ ہمارے لیڈر عمران خان نہ کبھی خود ڈرے ہیں نہ کبھی ہمیں ڈرنا سکھایا ہے ۔ تحریک انصاف متحدہ کو شکست دے کر کراچی کی روشنیاں واپس لوٹا کر رہے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :