یمن اور سعودی عرب کا مسئلہ پاکستان اور افغانستان کے مسئلے کی طرح ہے، لڑائی کو مسلک کامعاملہ بنایا جارہاہے ،یمن اور سعودی عرب کے مسئلے کے پر امن حل کے لئے کوششیں ہونی چاہئیں

جماعت الدعوہ کے مرکزی امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب

منگل 31 مارچ 2015 17:54

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) جماعت الدعوہ کے مرکزی امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ یمن اور سعودی عرب کا مسئلہ وہی ہے جو پاکستان اور افغانستان کا ہے۔کسی جگہ پر بھی مسلک کی لڑائی نہیں لیکن مسلک کی لڑائی بنائی جا رہی ہے۔جسطرح پاکستان اور افغانستان کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں اس طرح یمن اور سعودی عرب کے مسئلے کے حل کی کو ششیں بھی ہونی چاہیئیں۔

وہ منگل کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ میں”نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے “ کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

حافظ محمد سعید نے کہا کہ جب سے نیٹو افواج افغانستان سے ناکام ہو کر نکل رہی ہیں۔امریکہ اور انڈیا ملکر امت مسلمہ کو مستقل طور پر مصیبت کا شکار رکھنے کے لئے شمالی علاقہ جات ،فاٹا اور وزیرستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان آج بھی انڈیا کو کھٹکتا ہے اسی لئے وہ امریکہ کے ساتھ ملکر سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہی نظریہ پاکستان پے جسکے استحکام کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے صدر چودھری اسلم جاوید،سیکرٹری راوٴ عابد مشتاق اور چودھری محمد اعظم ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔