یمن اور سعودی عرب کا مسئلہ پاکستان اور افغانستان کے مسئلے کی طرح ہے، لڑائی کو مسلک کامعاملہ بنایا جارہاہے ،یمن اور سعودی عرب کے مسئلے کے پر امن حل کے لئے کوششیں ہونی چاہئیں
جماعت الدعوہ کے مرکزی امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب
منگل 31 مارچ 2015 17:53
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) جماعت الدعوہ کے مرکزی امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ یمن اور سعودی عرب کا مسئلہ وہی ہے جو پاکستان اور افغانستان کا ہے۔کسی جگہ پر بھی مسلک کی لڑائی نہیں لیکن مسلک کی لڑائی بنائی جا رہی ہے۔جسطرح پاکستان اور افغانستان کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں اس طرح یمن اور سعودی عرب کے مسئلے کے حل کی کو ششیں بھی ہونی چاہیئیں۔
وہ منگل کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ میں”نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے “ کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
حافظ محمد سعید نے کہا کہ جب سے نیٹو افواج افغانستان سے ناکام ہو کر نکل رہی ہیں۔امریکہ اور انڈیا ملکر امت مسلمہ کو مستقل طور پر مصیبت کا شکار رکھنے کے لئے شمالی علاقہ جات ،فاٹا اور وزیرستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان آج بھی انڈیا کو کھٹکتا ہے اسی لئے وہ امریکہ کے ساتھ ملکر سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہی نظریہ پاکستان پے جسکے استحکام کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے صدر چودھری اسلم جاوید،سیکرٹری راوٴ عابد مشتاق اور چودھری محمد اعظم ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.