بینظیربھٹوقتل کیس کی سماعت انسداددہشت گردی کی عدالت کے متعلقہ جج کے تبادلے کے باعث بغیرکارروائی ملتوی

منگل 31 مارچ 2015 17:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) بے نظیربھٹوقتل کیس کی سماعت انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ کے تبادلے کے باعث بناکسی کارروائی کے موخرکردی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کے روزاڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیربھٹوقتل کی سماعت ہوناتھی ،جو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ کے تبادلے کے باعث نہ ہوسکی ،جس کی آئندہ سماعت چھ اپریل کوہوگی،گ،ایک روزقبل کی کارروائی میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق سیکرٹری داخلہ کمال شاہ نے اعتراف کیاتھاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سکیورٹی کیلئے حکومت سے کوئی ہدایات نہیں ملی تھیں،جب کہ سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے کاکہاگیاتھالیکن سیکیورٹی کے لئے جوکچھ ان کی ضرورت تھی اسے دینااختیارات میں نہ تھا،چند وزراکوسیکیورٹی فراہم ضرور کی گئی،اس موقع پرگواہان سابق سیکرٹری داخلہ کمال شاہ کے علاوہ ایف آئی اے کے انسپکٹر نصیر احمد ، سب انسپکٹر عدنان احمد اور اسسٹنٹ کمشنر کامران چیمہ حاضر تھے ،جب کہ اسسٹنٹ کمشنر کامران چیمہ کی گواہی کو غیر ضروری قرار دے دیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :