فیصل آباد میں کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی‘ پشاورسے اسلحہ اسمگل کرنے والے2 ملزمان پکڑے گئے

منگل 31 مارچ 2015 17:53

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ‘ فیصل آباد میں پشاور سے اسلحہ اسمگل کرنے والے دو ملزمان پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو خفیہ اطلاع ملی کہ پشاور سے اسلحہ ا?رہا ہے اور پھر ایک پلان تیار ہوا اور ایکشن کیا گیا۔اسلحہ اسمگلنگ کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے شہر بھر میں ناکے لگا دیئے، مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی سی ٹی ڈی فاروق ہندل کے مطابق گرفتار ملزمان عبداللہ اور صابر کئی سال سے اسلحہ پشاور سے دیگر شہروں میں اسمگل کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :