مسلم لیگ(ن) اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان سعودی عرب فوج بھجوانے کے معاملے پر نو ک جھونک

منگل 31 مارچ 2015 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سعودی عرب فوج بھجوانے کا معاملہ،لڑائی کمیٹی روم تک پہنچ گئی، مسلم لیگ(ن) اور ایم کیو ایم کے ارکان میں نوک جھونک۔

(جاری ہے)

منگل کو قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن کمیٹی کشور زہرا نے کہا کہ یمن اور سعودی عرب کی جنگ مکہ مدینہ کی جنگ نہیں ہے،دو ریاستوں کا معاملہ ہے، فوج نے سوچنا نہیں بلکہ عمل کرنا ہے، وزیراعظم کی ذاتی دوستی اپنی جگہ پر ہو گی، جس پر مسلم لیگ(ن) کے جنید انور چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو کبھی سعودی عرب نے نہیں کہا کہ ہماری مدد کریں ہم نے آپ کو سعودیہ میں پناہ دی تھی، یہ ریاست ٹو ریاست معاملہ ہے، ذاتیات پر نہ جائیں، جب کوئی بات نہیں ملتی تو رخ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب کر لیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس کے دوران جنید انور اور ایم کیو ایم کے رکن سنجے پروانی کے درمیان بھی مسلسل نوک جھونک جاری رہی۔