وزیراعظم کل ہری پور کا دورہ کریں گے ، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

منگل 31 مارچ 2015 17:51

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کل بدھ کو ہری پور کا دورہ کریں گے جہاں وہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں سے خطاب کریں گے، وزیراعظم نواز شریف کے دورہ کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،وزیراعظم کے(ن) لیگ کے کارکنوں سے خطاب بارے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے جبکہ ہیلی کاپٹر سے اترنے کیلئے ہیلی پیڈ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہری پور کے علاقے سری کوٹ میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ کی رہائش گاہ پر جائیں گے جہاں وہ لیگی قائدین سے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے، لیگی قیادت اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو صوبے میں پارٹی کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔

متعلقہ عنوان :