Live Updates

سندھ ہائی کورٹ نے عمران خان اورعارف علوی کو نااہل قراردینے کی درخواست مسترد کر دی

عدالت عالیہ کی درخواست گزار کومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

منگل 31 مارچ 2015 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعارف علوی کو نااہل قراردینے سے متعلق درخواست مسترد کردی ،سندھ ہائیکورٹ میں آڈیولیکس اسکینڈل سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور عارف کی منظرعام پرآنے والی گفتگو کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے ،درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اور عارف علوی درمیان ہوئی گفتگومیں ثابت ہوگیا کہ دونوں رہنما صادق اورامین نہیں رہے،لہذادونوں رہنماؤں پرآئین کے آرٹیکل 62اور63کے اطلاق ہوتا ہے،عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :